ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ میں انجمن سمیت سبھی  ملی اداروں کی ایس ایس ایل سی نتائج میں بہتر کامیابی :طالبات نے ماری بازی  

بھٹکل تعلقہ میں انجمن سمیت سبھی  ملی اداروں کی ایس ایس ایل سی نتائج میں بہتر کامیابی :طالبات نے ماری بازی  

Tue, 10 Aug 2021 21:04:37    S.O. News Service

بھٹکل:10؍اگست (ایس اؤ نیوز)ریاستی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ ایس ایس ایل سی نتائج میں بھٹکل تعلقہ کے ملی اداروں نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا ہے۔ رینک لینے میں ہر سال کی طرح امسال بھی لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں نے بازی ماری ہے۔  ملی تعلیمی اداروں سے موصولہ نتائج کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔

انجمن اینگلو اردو ہائی اسکول بھٹکل: ایس ایس ایل سی امتحانات میں شریک کل 106طلبا سبھی کامیاب ہوئےہیں۔ جن میں سے 9طلبا نے اے گریڈ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ہائی اسکول کی سطح پر فقہی محمد شہزان 518نمبرات (82.8فی صد ) کے ساتھ اول مقام حاصل کیاہے تو محمد زیام بیلی 515نمبرات (82.4فی صد)کے ساتھ دوم اور محمد مستفیض 512نمبرات (81.9فی صد) کے ساتھ سوم مقام حاصل کیاہے۔

انجمن بائز ہائی اسکول بھٹکل:ہائی اسکول کی جانب سے کل 37طلبا امتحان میں شریک ہوئے اور سبھی کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں۔ جن میں سے ایک متعلم اےپلس میں کامیابی حاصل کیاہے۔ اسکول کی سطح پر محمد سعد ابن الطاف مدھول 591نمبرات (94.56فی صد) حاصل کرتے ہوئے اول، محمد فاریس ابن محمد جعفر اکرمی 482نمبرات (77.01فی صد) کے ساتھ دوم اور محمد حسن ابن محمد مقصود ائیکری 472نمبرات (75.52فی صد) کے ساتھ سوم مقام حاصل کئے ہیں۔

انجمن گرلس ہائی اسکول بستی روڈ:ہائی اسکول میں انگریزی میڈیم سے 123اور اردو میڈیم سے 52 سمیت کل 175 طالبات امتحان میں شریک ہوئے تھے اور حسب اعلان امتحان میں شریک سبھی طالبات کامیاب ہوئی ہیں۔ 7طالبات نے اے پلس یعنی امتیازی نمبرات کے ساتھ کامیاب ہوئی ہیں ۔

ثانیہ بنت محمد اقبال سدی باپا نے 615 نمبرات (98.4فی صد) کے ساتھ اول مقام پایا ہے تو ساجدہ بنت محمد نثار شیخ 601نمبرات (96.16فی صد)کے ساتھ دوم اور نونین بنت محمد محسن کولا اور شہر بانو فدا بنت محمد شعیب ائیکری نے 595نمبرات (95.20فی صد) کے ساتھ سوم مقام حاصل کیا ہے۔

انجمن گرلس ہائی اسکول نوائط کالونی : امتحانات میں شریک 81طالبات میں سے 17طالبات نے اے پلس یعنی امتیازی نمبرات کے ساتھ کامیاب ہوئی ہیں۔

ارزش بنت اسماعیل اُگّا نے 612 نمبرات (97.92فی صد)کے ساتھ اول۔ شوریٰ بنت محمد بلال شاہد نے 608نمبرات (97.28فی صد)کے ساتھ دوم اور مسکان بنت محمد حسن 599 نمبرات (95.84فی صد) کے ساتھ سوم مقام پایا ہے۔

نونہال سنٹرل اسکول بھٹکل: 24طلبا اور49طالبات سمیت کل 73طلبا امتحانات میں شریک ہوکر کامیاب ہوئے ہیں۔ جن میں سے ایک لڑکا اور 8لڑکیوں نے اے پلس یعنی امتیازی نمبرات حاصل کئے ہیں۔

حافظہ ستارہ شاہین بنت قمرالزماں نے 619نمبرات (99.04فی صد) کے ساتھ اول مقام حاصل کیا ہے تو فاطمہ ذہینہ بنت محمد موسیٰ 595نمبرات (95.2فی صد)کے ساتھ دوم اور تیاب بنت آفتاب احمد حاجی فقی اور حنان بنت برہان الدین باشا سدی احمد نے 591نمبرات (94.56فی صد) کے ساتھ سوم مقام حاصل کیا ہے۔  

علی پبلک ہائی اسکول بھٹکل : امتحانات میں شریک 42طلبا اور 38طالبات سمیت کل 80طلبا نے کامیابی حاصل کی ہے۔ جن میں سے 1لڑکا اور 3لڑکیوں نے اے پلس یعنی امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوئےہیں۔

عمل بنت سید محی الدین سمیر شربڑی نے 611نمبرات (97.76فی صد) کے ساتھ اول ۔ اشہد احمد ابن عبدالرحیم ڈی ایف 606نمبرات (96.96فی صد)کے ساتھ دوم اور بشریٰ الخیر بنت عبدالغفور رکن الدین 595نمبرات (95.2فی صد) کے ساتھ سوم مقام حاصل کیاہے۔

اقرأ انگلش میڈیم ہائی اسکول مرڈیشور:طہور بنت محمد عمران الارے 84.8فی صد کے ساتھ اول ۔ ریزا بنت محمد غوث ضدا 84.6فی صد کے ساتھ دوم اور عروا بنت عابدین ابو حسینہ 83.52فی صد کے ساتھ سوم مقام حاصل کیا ہے۔


Share: